37

صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا

صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں کرونا کے مریضوں کے لیے قائم آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی۔بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم بلکہ پوری دنیا ڈاکٹرز اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے عملہ کو سلام پیش کررہی ہے جو اس مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر انسانیت کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اللہ تعالی سے دعا بھی کریں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمیں سرخرو کرے اور کرونا کی وبا کو ٹال دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں