24

ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کی آمد پر پابندی اور دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا.

ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کی آمد پر پابندی اور دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا. چیک پوسٹوں پر روکنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم
عید کے تیسرے روز بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے مانسہرہ کے تفریحی مقامات کا رخ کیا. کرونا وبا کی وجہ سے صوبائی حکومت کے اخکامات کی روشنی میں
سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نو چیک پوسٹیں قائم کر کے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں. تاہم پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں پہنچنے والے سیاحوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے. رش اور سخت چیکنگ کی وجہ سے مقامی شہریوں کو اپنے آبائی علاقوں کو جانے کیلئے بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے. شاہراہ کاغان کے مختلف
مقامات پر سیاحوں کی سیکڑوں گاڑیاں بھسنے کی وجہ سے ہزاروں سیاح محصور ہوگئے. ناکامی سٹاف کی وجہ سے کی گھنٹوں سے ٹریفک جام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں