48

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر سرپرستی ڈی ایچ کیو سے گردے کے امراض میں مبتلا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر سرپرستی ڈی ایچ کیو سے گردے کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے اچھی خبریں ملنا شروع ہوگئیں- ہسپتال میں گردے کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے چیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی جانب سے چھ نئی ڈائیلاسزز مشینیں فراہم کردی گئی ہیں- ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق اور ایم پی اے سعید احمد سعیدی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کرکے ان مشینوں کا معائنہ کیا- اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلاسزز وارڈ میں 14 مشینیں ہونے سے گردوں کے مریضوں کے لئے آسانیاں ہونگی-
فوٹیج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں