53

میانوالی خوبصورت بنے گاوزیراعظم عمران خان نے میانوالی کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر آصف محمود کو سونپ دی

وزیراعظم عمران خان نے میانوالی کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر آصف محمود کو سونپ دی ۔ وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مشیر برائے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر آصف محمود کا میانوالی کا دورہ۔ تفصیلات زبیر ہاشمی کی اس رپورٹ میں ۔۔۔

چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب اور وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر آصف محمود نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ڈاکٹر محمد عابد کے ہمراہ میانوالی کا دورہ کیا۔ انہوں نے میانوالی شہر کے مختلف حصوں کے دورے کے ساتھ ساتھ داؤدخیل کے علاقہ دس ہزار پل، جناح بیراج سے متصل پارک ایریا، کوٹ چاندنہ، عیسٰی خیل اور کالاباغ میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور میانوالی شہر کی خوبصورتی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں سیاحت کو فروغ دے کر بے روزگاری میں کمی اور خوشحالی میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں