63

تھانہ سٹی پتوکی کی حوالات سے چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث زیر حراست دو ملزمان کی فراری کا معاملہ

تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا تھا. تینوں ملزمان 25 ستمبر تک برریمانڈ تھے جن سے تفتیش جاری تھی. دو ملزمان علی اور عابد امروز علی الصبح حوالات سے فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت فوری موقعہ پر پہنچے

پتوکی۔ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے SHO سٹی پتوکی اعجاز ڈوگر کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ DSP پتوکی آصف حنیف کو معطل کرنے کی ریکومنڈیشن بھیجی جا رہی ہے. زاہد نواز مروت DPO

پتوکی . تھانہ کے عملہ میں سے ذمہ داران کا تعین کر کے محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

پتوکی . حوالات سے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیںتشکیل دیکر روانہ کر دی گئیں ہیں. انشااللہ جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں