65

دھرتی کا بیٹا دھرتی ماں پہ قربان ہوگیا

دھرتی کا بیٹا دھرتی ماں پہ قربان ہوگیا تحصیل لاوہ کے گاؤں ڈھرنال کا فرزند سپاہی محمد نوید گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑا میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے کارواں پر دیشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گے تھے اس حملے میں ایف سی بلوچستان کے سات جوان شہید ہو گے تھے سپاہی نوید شہید کا نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں ڈھرنال میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں لائنس نائیک افتخاراحمد، سپاہی محمدوارث، سپاہی عمران خان، لانس نائیک عبداللطیف، صوبیدار عابدحسین، نائیک محمد انور اور چکوال کے رہائشی سپاہی محمد نوید بھی شامل ہیں۔بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) نے اورماڑہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں