66

ٹانک بلوچستان کے علاقہ مکران میں گذشتہ روزدہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار محمد وسیم کو آبائی علاقہ گومل میں ملٹری اعزاز کے ساتھ سپر د ِ خاک کر دیا گیا

ٹانک بلوچستان کے علاقہ مکران میں گذشتہ روزدہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار محمد وسیم کو آبائی علاقہ گومل میں ملٹری اعزاز کے ساتھ سپر د ِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کے سوگواروں میں دو بچیاں اور بیوہ شامل ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان میں مکران کے علاقہ ارمرہ کے قریب ساحلی شاہراہ پر دہشتگر د وں کے حملہ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار محمد وسیم کے جسد ِ خاکی کو ہفتہ کے روز انکے آبائی گاوٗں گومل منتقل کیا گیا جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انکی نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ کی ادئیگی کے بعد انہیں گومل میں آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ فوجی افسران نے شہید محمد وسیم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم پر اپنی جان نثار کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں ملک و قوم اور افواج پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ شہید محمد و سیم نے سوگواروں میں دو بچیا ں اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔ واضح رہے کہ محمد وسیم کی دو نوں بچیا ں تھلیسمیا کی مریض ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں