54

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے شیرگڑھ میں جرگے سے خطاب

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اج شیرگڑھ میں جرگے سے خطاب کیا علی محمد خان نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کرپشن ہر گز برادشت نہیں کرینگے۔اس میں کرپشن کرنے والے عوام کے حقیقی دشمن ہے۔ عوام تعمیراتی کاموں کی نگرانیاں خود کریں کیونکہ یہ ان کی قومی فرائض میں شامل ہے۔ جہاں پر ناقص میٹریل استعمال ہورہے ہیں تو وہاں پر فوری طور پر کام بند کرائے۔ ماضی میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات بن چکے ہیں۔ اب اس کا بھر پور ازالہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت کریگی۔موجودہ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے ہم صرف دعو ے نہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھا تے ہیں جس کا ماضی میں کوئی مثال نہیں ملے گا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکس اچار پارٹیوں نے اپنے جلسے میں بہت چٹخارے دار مصالحے لگائے لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کرپٹ ٹولے کو مسترد کر دیا اورمکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ بری طرح فلاپ کر دیا ۔اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں مل کر اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے آج جو مہنگائی کی باتیں ہورہی ہے مہنگائی بھی ان ہی کے لوگوں کی وجہ سے ہیں۔کل میاں صاحب نے بھی عجیب قسم کی باتیں کی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ میاں صاحب 50 سال سے ملک سے باہر ہے ابھی چند مہینے ہوئی ہے میاں صاحب آپ پاکستان سے باہر گئے ہیں اگر میاں صاحب آپ کو نہیں پتا تو میں آپ کو یاد دلادؤ آپ تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے ہیں۔میاں صاحب کل آپ پوچھ رہے تھے مجھے اطلاع ملی ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے آٹا مہنگا ہوگیا ہے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آپ کے دور میں کونسی چیزیں سستی مل رہی تھی۔اس وقت میں جو سرزمین پر کھڑا ہو اس پختونخوا کیلئے آپ نے کیا کیا ہے؟۔بلوچستان کیلئے کیا کیا ہے؟ سندھ کیلئے کیا کیا ہے؟۔ عوام کا آج بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد برقرار ہے اور یہی وجہ ہے دن بدن وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور عمران خان پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کرکے محنت سے کام کررہے ہیں اور عوام کو ان کا حق ان کے دہلیز پر پہنچانے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں