58

وزیر اعلی پنجاب کی خصو صی ہد ایت پر سیکرٹری ایکسا ئز پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی نے آٹے کی دستیا بی اور دیگر اشیا ئے کی دستیابی فراہمی کے حوالے سے نا رووال کا دورہ

نا رووال وزیر اعلی پنجاب کی خصو صی ہد ایت پر سیکرٹری ایکسا ئز پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی نے آٹے کی دستیا بی اور دیگر اشیا ئے کی دستیابی فراہمی کے حوالے سے نا رووال کا دورہ کیا ۔سیکرٹری ایکسائز نے ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کے ہمراہ نا رووال شہر میں عید گاہ روڈ ،جسٹربا ئی پاس اور سرکلر روڈ پر آٹے کی فیئر پر ائس شاپس کا معائنہ کیا ۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ڈا کٹر فیصل سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر عبدا لرحمن عبا سی ،ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹریز وفو کل پر سن پر ائسززیشان نیا ز ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت چو دہر ی محمد عارف ، پر ائس مجسٹریٹ رائے محمد حسین نو از ، فوڈ انسپکٹر ملک محمد شفیق ،سیکر ٹری ما رکیٹ کمیٹی ملک مظفر ارشاد کے علا وہ ممبر کمیٹی زاہد علی شاکر، انجمن تاجر ان و شہر یان کے نمائندگا ن اس مو قع پر موجو د تھے ۔سیکر ٹری ایکسائز پنجا ب نے ما رکیٹ میں شہر یو ں کو آٹے کی فراہمی کے متعلق مختلف صارفین سے پو چھ گیچھ کی جس پر صا رفین نے سیکر ٹری ایکسا ئز کو ضلعی انتظا میہ اور محکمہ فو ڈ کی طر ف سے مار کیٹ میں آٹے کی بر وقت دستیا بی اور مقر رہ نر خوں پر حاصل کرنے کے سلسلہ میںکیے گئے اقدامات پر اظہا ر اطمینا ن کیا ۔قبل ازیں سیکر ٹری ایکسائز پنجا ب نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹر کٹ پرا ئس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک نے سیکر ٹری ایکسا ئز پنجا ب کو بتا یا کہ اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے ضلع میں آٹے کی کو ئی قلت نہیں اور آٹا وافر مقدار میں مو جو د ہے ،ضلع بھر میں آٹھ فلو ر ملو ں کو 1010بو ری گندم( 100کلوگرام ) کو ٹہ یو میہ فراہم کیا جا رہا ہے جس انہیں فلور ملز کی طرف سے 3282 تھیلے آٹا( 20کلوگرام )روزانہ کی بنیاد پر مل رہا ہے جسے اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرا نی میں محکمہ فو ڈ اور محکمہ زراعت کے خصو صی عملہ کی نگرانی میں صارفین کو بر وقت فراہمی کے لیے عام مارکیٹ میں پہنچایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ 500تھیلے آٹا یو میہ گوجر انوالہ سے بھی منگوایا جارہا ہے تا کہ صارفین کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے سیکر ٹری ایکسائز پنجاب کو مزید لو گو ں کو اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ذخیر ہ اندوزی ،ملا وٹ ما فیا ،اوور چارجنگ کے حوا لے کیے جانے وا لے کر یک ڈا ﺅ ن کے بار ے تفصیل سے بر یفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں