58

چنیوٹ صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ کا حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دورہ چنیوٹ

چنیوٹ صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ کا حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دورہ چنیوٹ .صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ مختلف سیل پوائنٹس اور دکانوں پر آٹے اور چینی کے سٹاک اور قیمتوں کو چیک کیا . شاپنگ مال میں قائم کیے گئے ڈی سی کاونٹر پر اشیاء خردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کو بھی جائزہ لیا۔ تمام جگہوں پر آٹا اور چینی وافر مقدار اور سرکاری قیمتوں پر موجود ہے ۔ چند عناصر آٹا اور چینی مارکیٹوں سے غائب اور مہنگے داموں پر فروخت ہونے کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کی ہدایات جاری کیں ہیں جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ فلور ملز سے سپلائی ہونے والے آٹے کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے ۔ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں