49

گجرات گوجرانولہ جلسہ کے دوسرے ہی روز پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو، صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کے رویہ سے نالاں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سٹی صدر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

گجرات گوجرانولہ جلسہ کے دوسرے ہی روز پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو، صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کے رویہ سے نالاں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سٹی صدر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا. مستعفی ہونیکا اعلان ٹکٹ ہولڈر رضوان دلدار چوہدری نے گجرات میں پریس کامفرنس کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ پارٹی چئرمین کو پنجاب میں کائرہ خاندان نے ہائی جیک کر رکھا ہے دو روزہ قیام کے باوجود پارٹی کے ٹکٹ ہولڈ،عہدیداران، جیالوں سے ملاقات نہ کروانے سے مقامی کارکن مایوس ہوئے پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے پارٹی قواعد اور روایات کیمطابق جب پارٹی چیئرمین /چیئرپرسن کسی شہر، ضلع اور ڈویژن مین آتے ہیں تو پارٹی عہدیداران،قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر اور سینئر کارکنوں کی چیئر مین کے ساتھ ملاقات پارٹی کا مستند پروٹوکول ہوتا ہے مگر اب پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی رولز اور چیئرمین کے وزٹ کے پروٹوکول کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کرپارٹی چیئرمین اور پارٹی عہدیداران کے درمیان خلیج پیدا کررکھی ہے،قمر زمان کائرہ کیوجہ سے پنجاب آکر پارٹی چیئرمین قید ہوکر رہ جاتے ہیں پنجاب میں پارٹی کے اندر جو ہورہاہے یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہی نہیں ہےصوبائی صدر بتائیں کے کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران دہشت گر د ہیں جو پنجاب میں انہیں چیئرمین سے ملنے نہیں دیا جاتا پارٹی کے صوبائی صدر کے اس رویہ سے اپنے عہد ہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے میں پارٹی کا کارکن رہوں گا مگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی ہیڈ کوارٹر گجرات شہر سے سٹی صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں