48

خوشاب پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے وارداتوں میں ملوث اسحاق گینگ گرفتار کر لیا

خوشاب پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے وارداتوں میں ملوث اسحاق گینگ گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت کی موٹرسائیکل. چوروں کی گرفتاری کے لیے بنائی جانے والی اسپیشل ٹیم نے. ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کیا. ملزمان کے قبضہ سے نو لاکھ روپے مالیت کی14 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے۔ گرفتار کیے جانے والے ملزموں میں محمد اسحاق، رفیع اللہ،محمد عمران اورضیاء الحق شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف ضلع خوشاب میں موٹرسائیکل چوری کے مجموعی طور پر14مقدمات درج تھے۔ ڈی پی او خوشاب کاموٹرسائیکل چورگروہ کی گرفتاری پرپوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں