37

انٹرؤ بہاول نگر ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج ڈی سی آفس بہاول نگر میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ نئی بم ڈسپوزل گاڑی

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج ڈی سی آفس بہاول نگر میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ نئی بم ڈسپوزل گاڑی ضلع بہاول نگر میں سول ڈیفیس کے بم ڈسپوزل یونٹ کےحوالے کی

اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے حوالگی سے قبل نئی بم ڈسپوزل گاڑی کا معائنہ کیا جو کہ بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرزڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر کہا کہ گاڑی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیتوں ، استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں