48

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا جوا مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا جوا مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، قمر عباس SI کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے مزدور پلی محلہ فرید گنج سے جوا مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ 6 کس جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ اسکے علاوہ جوا پر لگی رقم ایک لاکھ 38 ہزار 150 روپے (1,38150 روپے ) اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او سٹی مدثر غفارخان کا کہنا تھا کہ جوا ایک مکروہ دھندا ہے جسکی میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو کافی عرصہ سے جوا کا دھندا کر رہے تھے ۔ قانون کی حکمرانی ہو گی اور جرائم پیشہ عناصر کی مرضی نہیں چلے گی۔ علاقہ سے منشیات ، جوا پرچی اور ڈاکوؤں کا صفایا میرا مشن ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گردہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اہل علاقہ نے اس کاروائی کو سراہا ہے۔ جناب DPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں