49

ڈیرہ غازیخان۔ تھانہ کالا کے علاقے میں ملزمان کی بے نظیر فلنگ اسٹین پر ڈکیتی کی واردات

ڈیرہ غازیخان۔ تھانہ کالا کے علاقے میں ملزمان کی بے نظیر فلنگ اسٹین پر ڈکیتی کی واردات۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کالا بروقت پہچ گٸ۔ پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس وین پر اندھا دھند فاٸرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی فاٸرنگ سے راہگیر محمد عرفان موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کا وقوعہ کا نوٹس ایس ایچ او کو وقوعہ میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کرنے کے احکامات۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور مزید قانونی کارواٸ عمل میں لا رہی ہے۔ ڈی ایس پی سرکل صدر کے ہمراہ پولیس کا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لٸے تعاقب جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کو حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔ایسی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں