41

بلوچستان عوامی پارٹی صحبت پور کا اہم اجلاس کھوسہ ہاؤس صحبت پور میں زیر صدارت ضلعی صدر میر فتح علی کھوسہ منقعد ہوا پارٹی کی فعالیت پر غور کیا گیا

عوامی پارٹی کو پورے ضلع فعال اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکنوں اور اس کے پیغام کو متحرک کرنے اور سرگرم کرنے کیلئے جنرل سیکرٹری میرسرفراز خان کھوسہ نے پارٹی کارکنوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنوں نے پرجوش انداز میں اپنے قائدین کی ہدایت سنی اور اسی من وعن عمل کرنے کم کس لی کارکنوں نے بلوچستان عوامی پارٹی زندہ باد وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور قائد صحبت پور صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ کی ولولہ انگیز قیادت پرمکمل اعتماد کیا ضلعی صدر میر فتح علی خان کھوسہ اور جنرل سیکرٹری میر سرفراز خان کھوسہ نے وزیر اعلی بلوچستان اور بلخصوص صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ کے ترقیاتی کاموں میں بھر پور روشنی ڈالی اور صحبت پور کے تمام عہدایداروں نے اپنے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ضلعی صدر میر فتح علی کھوسہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کو غیر جمہوری قرار دیا پی ڈی ایم کے وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ دراصل اپنی چوری چھپانے کی نا کام کوشش ہے اور جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہم اسکی اجازت دے نہیں سکتے بلوچستان عوامی پارٹی صحبت پور اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر ریونیو کے حکم پر لبیک کہیں گے اجلاس سے عبدالاحد کھوسہ محمد رفیق کھوسہ نور مصطفی کھوسہ مشتاق احمد کھوسہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس کے اختتام پر پاک فوج و سیکورٹی فورسز کے جوان نے شہید ہونے والے جوانوں کیلئے دعا مغفرت اور وزیر اعلی بلوچستان اور میر ظہور حسین کھوسہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں