42

شیخوپورہ میں چالیس سے زاید انجمن تاجران کی تنظیموں نے پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی نکالی

شیخوپورہ میں چالیس سے زاید انجمن تاجران کی تنظیموں نے پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی نکالی ۔مرکزی صدر انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ کی قیادت میں نکالی جانیوالی والی ریلی میں انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی انجمن تاجران کے مرکزی دفتر مدینہ مارکیٹ سے شروع ہو کرسرگودھا روڈ سے ہوتی ہوئی یادگار چوک جناح پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے بھرپور نعرے لگائے۔شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔جن پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔چوک یادگار میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک افواج کے خلاف زبان بولنے والے مسلم لیگ ن کے قائد سمیت دیگر لیڈران اسرائیل انڈیا اور ملک دشمن عناصر کی ترجمانی کر رہے ہیں۔جن کی انجمن تاجران شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے ایسے ملک دشمن عناصر کے کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جاے ۔اس موقع پر متفقہ قرارداد میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں