48

امریکی چارج ڈی افیئرز اینجیلا ایگلر کی وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق سے اہم ملاقات

امریکی چارج ڈی افیئرز اینجیلا ایگلر کی وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق سے اہم ملاقات
غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، کمیونیکیشن نیٹ ورک میں توسیع اور خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں، وزیر آئی ٹی
وزارت آئی ٹی تعلیمی شعبوں میں ہنرمندوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے، سید امین الحق


ملک کے دور دروز اور پسماندہ علاقوں تک موبائل رابطوں اور براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے تیزی سے کام ہورہا، وفاقی وزیر
امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، امین الحق
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی پارکس ، انکوبیشن سینٹرز کے قیام اور کووڈ صورتحال میں وزارت آئی ٹی کا نمایاں کردار ہے، وزیر آئی ٹی


5 برس میں پاکستان میں نمایاں تبدیلیاں دیکھیں، تعلیم، آئی ٹی سیکٹر، سافٹ ویئرز اور خواتین کے امور پر کام ہورہا ہے، اینجیلا ایگلر
وزارت آئی ٹی کے منصوبوں میں خواتین کے تناسب میں اضافے پر وفاقی وزیر مبارکباد کے مستحق ہیں، اینجیلا ایگلر
پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان باہمی روابط کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اینجیلا ایگلر


پاکستان دورے کا مقصد مختلف وزارتوں اور شعبوں کے ساتھ امریکی اداروں کے روابط قائم کرنا ہیں، اینجیلا ایگلر
پاکستانی طالب علموں کیلئے امریکی تعلیم اداروں کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، چارج ڈی افیئرز اینجیلا ایگلر
ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، امریکی پریس اتاشی سمیت دیگر حکام شریک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں