37

جہلم دوسروں کی زندگیوں میں رنگ بکیھرنا عظیم انسانی جذبہ ہے جسے ہمیشہ زندہ رہنا چاہئے

دوسروں کی زندگیوں میں رنگ بکیھرنا عظیم انسانی جذبہ ہے جسے ہمیشہ زندہ رہنا چاہئے جہلم کے نواحی علاقہ کالا گجراں میں اسلام قریشی ویلفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 29 مستحق اور یتیم بچیوں کی شادی کی تقریب روائیتی اندازمیں منعقد ہوئی جہاں دلہوں کو بگھی میں شادی کے پنڈال میں لایا گیا
فلاحی ادارے کے منتظم کا کہنا تھا کہ 18سا ل قبل صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ایسے لوگوں کی بچیوں کی شادی کروانے کا نیک کام شروع کیا ہوا ہے
شادی کی تقریب میں علاقے کے معززین کے علاوہ نئی زندگی کے اغاز کرنے والے جوڑوں کے عزیز واقارب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
خوشی کے اس موقع پر مہمانوں کیلئے پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی اور گھریلو سامان تحفے میں بھی دیا گیا
نعیم اختر بھٹی جہلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں