35

منڈی بہاوالدین میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ چھیتر ہزار 196 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

منڈی بہاوالدین کے چلڈرن اسپتال میں ڈپٹی کمشنر طارق بسرا نے پولیو کے خلاف چلائی گئی مہم کا افتتاح بچوں کو قطرے پلا کر کیا، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیو سے بچاؤ کیلئے دو لاکھ چھیتر ہزار 196 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہی ہمارا اصل ہدف ہونا چاہیئے محض بچوں کی مقرر کردہ تعداد کی ویکسی نیشن کر کے کام کومکمل نہیں سمجھنا چاہیئے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس خطرناک اور موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں، انسداد پولیو مہم 30 اکتوبر تک جاری رہنے، محکمہ صحت کی 69 فکسڈ، 614 موبائل ٹیمیں، 36 ٹرانزٹ، پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں