36

حاصلپور.گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں ہفتہ شان رحمتہ العالمین کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف سید علی زین بخاری پرنسپل ڈگری کالج طارق گل تھے

حاصلپور.گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں ہفتہ شان رحمتہ العالمین کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف سید علی زین بخاری پرنسپل ڈگری کالج طارق گل تھے پروگرام میں وکلا برادری سول سوسائٹی بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی
حمد و نعت کے بعد مقررین نے زبردست الفاظ میں آقادوجہاں نبی کریم کی شان خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر سید علی زین بخاری نے کہا ہے کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہےاور اللہ رب العزت کی نعمتوں میں ایک بہت بڑی نعمت او ر دولت ہےنبی آخر الزماںؐ حضورؐ کو اللہ رب العزت نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ بوائز کالج کے جناح ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی آخر میں۔پرنسپل چوہدری طارق گل نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آقائے د وجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر انسانیت کیلئے عظیم ترین منشور پیش فرمایا یہ وہ خطبہ ہے جس میں رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حقوق کو بیان کیا گیا نبی رحمتؐ نے جاہلانہ طریق ختم کر کے بنی نوع انسان کو ایک پروقار زندگی اپنانے کی تعلیم دی آج آپ کے پیغام رحمت کو عام کرنے کی ضرروت ہے۔پرنسپل طارق گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہارسول اللہ ﷺ سے محبت ہی صرف وہ چیز ہے جو دنیااور آخرت میں کامیابی کی ضمانت اور اللہ رب العزت کی محبت پانے کاذریعہ ہے ۔اور اسی طرح کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم کی حیات مبارکہ قیامت تک انسانیت کے لئے پیشوائی و رہنمائی کا نمونہ ہے۔ کہ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کوتمام انسانیت سے افضل اوراعلیٰ مقام ومرتبہ عطا فرمایا ہے اور نبی اکرم سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اپنے نبی محمد ﷺ کی عظمت ورفعت کو پہچان کر ان کی سچی اتباع کریں اور دنیا وآخرت کی فوزوفلاح کےحقدار بن جائیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں