32

امن اتحاد کمیٹی پاکستان کا سانگلہ ہل میں امن اتحاد کانفرنس کا انعقاد جس میں بین المذاہب، بین المسالک اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ پر روشنی ڈالی گئی

امن اتحاد کمیٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام سانگلہ ہل میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام تمام مذاہب کے ممبران وکلاء سول سوسائٹی انجمن تاجران اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی تلاوت قرآن پاک اور حضور رحمت عالم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے اور ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی گئی اور امن اتحاد کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیرمین ماجد بھٹی اور وائس چیئرمین میر محمد ممتاز نے ضلعی صدر ڈاکٹر قمر عباس کی امن اتحاد کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر قمر عباس کو امن اتحاد کمیٹی پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر کے عہدے کا نوٹیفکیشن سے جاری کر دیا
اس موقع پر سفیر امن لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ امانت علی نے کہا کہ اسلام امن اتحاد کا درس دیتا ہے مزید برآں صدر پنجاب امن اتحاد کمیٹی پاکستان ڈاکٹر قمر عباس کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان کا امن کا گہوارہ ہے اور ہم بین المذاھب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے دن رات کوشاں ہیں اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپناتے ہوئے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں اور کانفرنس کے اختتام پر افواج پاکستان کے شہدا اور غازیوں کے لیے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں