32

چنیوٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان کی زیر نگرانی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلے کا انعقاد

چنیوٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان کی زیر نگرانی تینوں تحصیلوں چنیوٹ، لالیاں، بھوآنہ کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلے کا انعقاد ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں کیا گیا.جس میں تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا. تینوں تحصیلوں کے ریسکیو محافظوں کے درمیان ایمرجنسی کی صورت میں حادثات سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا.جس میں تحصیل لالیاں کی ٹیم پہلی پوزیشن تحصیل چنیوٹ دوسرے اور تحصیل بھوآنہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان نے جتنے والی ٹیم کو مبارکباد اور ہارنے والی ٹیموں کے بلند حوصلے پر داد دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں