29

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ختم نبوت بل پر خاموش رہنے والوں کو پاکستانی قوم مزہب کو سیاست کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ختم نبوت بل پر خاموش رہنے والوں کو پاکستانی قوم مزہب کو سیاست کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی۔ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان پرمن وعن تیزی سے عمل جاری ہے ماضی کے حکمرانوں نے ملک کی معیشت کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاتھا،اب حالات کوبہترلانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔جو پی ڈی ایم والوں کو ہضم نہیں ہوتے۔پسماندہ اور دور داراز علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا عمران خان کا ویژن ہے۔جس کے اچھے نتائج نمودار ہورہے ہیں۔علی محمد خان لوند خوڑ کے علاقے میں علاقے کے عمائدین سے خطاب کر رہے تھے ۔اس سے قبل انھوں نے لوند خوڑ میاں عیسیٰ کلے روڈ کا افتتاح بھی کیا۔منسٹر علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈسپوزبل ترقی نہیں بلکہ حقیقی،مربوط اورپائیدار ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مخالفین چاہے جتنی بھی بوگس الزامات لگائے۔ عوام کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونک سکتے، عوام پاکستان کی ترقی کی خاطر تحرک انصاف کیساتھ صف اول میں کھڑی ہے۔ اور انشاء اللہ سال 2023 میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔اور کہا ملکی اھم اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کاہر حال احتساب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور پی ڈی ایم کامشن چوروں کوبچاناہے۔عمران خان کووطن عزیز کااستحکام،آئین کی بقاء، قانون کی بالادستی، چوروں کااحتساب اورمعیشت کی ترقی کی عزیز ہے۔ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے نکلے ہیں مگرعوام اب ان کے ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ مولانا فضل رحمان نے مشرف دور میں نواز شریف اور زرداری کو چوروں کا لقب دیا تھا ۔لیکن اب چوروں کو اکھٹا کرکے اس کے صدر بن گئے۔خیبر پختونخوا میں اٹے کا بحران اور سی پیک میں اسے نظر انداز کرنا عوام نہیں بھول سکتے ۔گجرانوالہ کراچی کوئٹہ سوات کے اپوزیشن جلسوں کی طرح پشاور میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہی رہے گا۔۔ تحریک انصاف حکومت کی بدولت ملک میں خوشحالی،ترقی،عوام کی فلاح وبہبود اورخوشی کی کرنیں بکھررہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں