33

شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر کالاشاکاکو کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم

شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر کالاشاکاکو کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجہ میں پانچ نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کے ذرائع کے مطابق کیری وین میں سوار چھ نوجوان لاہور آ رہے تھے کہ کالاشاکاکو جی ٹی روڈ پر ٹرک نے ٹکر مار دی ۔جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ۔بچ جانے والے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے تمام افراد کا تعلق ضلع گوجرانولہ سے تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں