37

شہر اور اپر ہزارہ ڈویژن میں میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے

مانسہرہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے. ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برفباری جاری ہے
ایوبیہ نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں میں برفباری سے کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ مری ایبٹ آباد روڈ سے برف صاف کرنے کا کام بھی جاری ہے. اپر ہزارہ کے اضلاع بٹگرام تورغر اور کوہستان کے اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے. ان اضلاع کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جبکہ سیاختی مقامات شوگراں ناراں اور کاغان میں برفباری سے زندگی کے معمولات متاثر ہوئے. شوگراں میں دس انچ کاغان میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے. بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں