40

ملکہء کوہسار مری میں تیز ھواؤں برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ کے دوران دوسرے روز بھی جاری رہا

مجموہی طور پر اب تک چھ انچ بر ف پڑ چکی ھے جو بارش کے ساتھ پگل رھی ھے موسم شدید ھونے کے باعث درجہ حرارت منفی دو تک پہنچ گیا ھے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ھو گیا ھے تیز ھواؤن سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ھے گھڑیال اور کوھالہ فیڈرز کے سینکڑوں گھرانے گزشتہ چوبیس گھنٹے سے بجلی بند ھونے کی وجہ سے عوام سخت ترین مشکلات سے دو چار ھیں قبل از وقت برف باری سے ایندھن کی قلت کے باعث عوا کو شدید دشواری کا سامنا ھے جبکہ سکولوں اور کالجوں کے طلباہ و طالبات کو بھی تعلیمی اداروں تک مری آننے جانے کے لئے مشکلات درپیش ھیں لائیو برف باری کا نظارہ کرنے کے لئے سیاح مری پہچنا شروع ھو گئے ھیں مال روڈ پر سیاحو ں کا خوب ہلہ گلہ ھے سیاح برف بای سے خوب لطف اندوز ھو رھے ھیں مری شہر کے علاوہ بھوربن اور نیو مری میں بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں