32

مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا دورہ لیہ

۔مشیر اطلاعات وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لیہ کا دورہ کیا جہاں نواحی علاقہ جمن شاہ کے رورل ہیلتھ سنٹر میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی..بریفنگ کے دروان ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے بتایا کہ لیہ کے ایک لاکھ 37 ہزار 834 گھرانے رجسٹرڈ ہیں.. جن میں سے 95 ہزار افراد کو صحت کارڈ دیے جا چکے ہیں
میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پسماندہ علاقوں پر توجہ دے رہی ہے اگلے سال تک تمام مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم ہو جائیں گے لیہ کی ترقی کے لیے اربوں روپوں کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلے رنگ بازوں کے ہاتھوں میں رہا جنوبی پنجاب سے عثمان بزدار کا بطور وزیراعلی پنجاب چناؤ وزیراعظم کی جنوبی پنجاب سے محبت کی علامت ہے.. وفاق کے بعد صوبہ میں کام کرنے کے لیے رضامند نہیں تھی.. حکومت دو ماہ تک مناتی رہی..جرنیل کو سپاہی کی ذمہ داریاں سونپی گئیں.. وزیراعظم کے حکم پر عہدہ سنبھال
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے کرونا پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں… ہم کہتے ہیں کہ ہم سے نہ لڑیں.. کرونا سے لڑیں… انہیں چاہیے کہ دور رہیں اور محفوظ رہیں
ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن یاترا پر علاج کیلیے گیے.. لیکن وہ دل پشوری کیلئے سب جگہ گیے نہیں گیے تو ہسپتال نہیں گیے.. انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے انتظار میں اب تو انکی جماعت اور کارکن بھی کہنے لگے ہیں کہ… اکھیاں اوڈیک دیاں.. دل واجاں ماردا..
پیرول پر شہباز شریف اور حمزہ شریف کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے انکا کہنا تھا کہ جنازہ کا اعلان ہوگا تو پیرول پر رہائی کا فیصلہ کیا جائیگا
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے دو تہائی اکثریت نہ ہونے پر پی ٹی آئی وعدہ وفا نہ کر سکی. جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں صرف بابو نہیں بٹھاے اسے فعال بھی کرینگے.. 73 سال کی محرومیوں کو 73 مہینوں میں ختم نہیں کرسکتے. آخر میں مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے گیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں