44

لورالائی انصاف پینل کے چیرمین اسفندیار خان کاکڑ ڈاکٹر ثنااللہ ،ابراھیم خان ،ملک اصغر خان،روزی خان،موسی خان حمزہ زئی،شمس اللہ دمڑ ،سکندر خان اور دیگر نے ضلعی سکیرٹریٹ انصاف پینل میں پریس کانفرنس

لورالائی 100 سالہ پرانا ضلع اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے لورالائی غریب اور پسماندہ ضرور ہے لیکن لورالائی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی کی اہم پوسٹوں پر لوگوں کو بغیر انٹرویوکے دیگر اضلاع اور صوبوں سے لوگوں کو بذریعہ ٹیلی فون درآمد کر کے تعنیات کیاگیاہے جو لورالائی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے جسکو انصاف پینل کسی صورت برداشت نہیں کرئے گی انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی رول ریگو لیشن کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمشین کی جانب سے یونیورسٹی کو زمین فراہم کرنے والی قوم کے 99 فیصد لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گی اس پر بھی فورا عمل درآمد کیا جائے لورالائی یونیورسٹی پشتو ڈیپارٹمنٹ کے چیرپرسن کو استعفی دینے پر مجبور کرنے کی بھی مذمت کی انہوں نے یونیورسٹی میں ہونے والی ناانصافیوں کے ازالے کے لئیے26 نومبر بروز جمعرات احتجاج کرنے کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں