51

مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی کال پر سکولوں کی بندش کے خلاف احتجاج ہوا

جس میں مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے کسی بھی صورت میں سکولزبند نہ کرنے کااعلان کیااحتجاجی مظاہرے سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدرامجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی فیصلوں سے بچوں کاقیمتی ایک سال ضائع ہوا اب دوبارہ سکولوں کی بندش سے ایک جانب بچوں کا مزید وقت ضائع ہوگا تو دوسری جانب پرائیویٹ سیکٹڑزبھی تباہ ہوگا انہوں نے مزیدکہاکہ سکولوں کی مسلسل بندش سے صوبہ بھر میں چھ سو سکولز ختم ہوگئے اب حکومتی فیصلہ مسلط ہونا پرائیویٹ سیکٹر ختم کرنا کا منصوبہ ہے جو کسی صورت نہیں مانتے انہوں نے مطالبہ کیاکہ تعلیم اور تعلیمی اداروں پر رحم کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں