68

احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا

بورے والا احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا بورے والا میں مستحق گھرانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے تین مراکز قائم کردیئے گئے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں مزدور،محنت کش اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی امداد کے لئے شروع کئے گئے احساس کفالت پروگرام کے تحت دوسرے مرحلہ میں ریگولر مستحق خواتین کو 12 ہزار روپے فی کس تقسیم کرنے کے لئے بورے والا میں تین مختلف مراکز قائم کردیئے گئے قائم کئے گئے مراکز ڈویثرنل پبلک سکول بورے والا،ایم سی بوائز ماڈل ہائی سکول اور بوائز ہائر سیکندڑی سکول گگو منڈی میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا اسنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام بورےوالا چوہدری محمد رحمان کے مطابق تحصیل بورے والا میں 9305 مستحق خواتین کو امداد دی جائیں گی اور امدادی رقوم کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لئے آن لائن ڈیٹا کے مطابق جدید نظام وضع کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں