75

او سی کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں ٹیری میں ہندؤں کے مندر کی توسیع کےحلاف مشتعل مظاہرین کا مظاہرہ اورہمندوکی عمارت کو أگ لگا دی

کرک ٹیری میں ہندؤں کے مندر میں توسیع منصوبے کے خلاف عوام مشتعل ھوگئے مندر کو آگ لگادی
کرک تحصیل بانڈہ کے علاقہ ٹیری میں موجود ہندؤں کے مندر میں توسیع کی جارھی تھی جس پر مقامی علماء اور عوام شدید مشتعل ھوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ھوئے آگ لگادی اور مندر کو مسمار کرکے اینٹ سے اینٹ بجا دی مندر کی اراضی کم ھونے کیوجہ سے مندر کو وسعت دینے کے لئے قریبی اراضی کو شامل کیا جارھا تھا جس پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ھوئے پورے مندر کو ھی مسمار کردیا مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مندر میں توسیع کسی صورت قبول نہیں عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ھے جبکہ مشتعل افراد کے سامنے پولیس اور انتظامیہ مکمل بے بس ھے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عرفان اللہ نے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی ھے فعل حال حالات انتہائی کشیدہ اور قابو سے باھر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں