59

چنیوٹ تجاوزات مافیا نے بھوانہ تحصیل کی حالت بگاڑ کر رکھ دی تحصیل انتظامیہ نے گٹنے ٹیک دیئے تجاوزات مافیا نے شہریوں کے لیے ہر جگہ پر آ مدورفت میں دشوار ی پیدا کر دی

سڑکوں بازاروں چوک چوراہوں سرکاری ونیم سرکاری عمارات کے سامنے جھنگ چنیوٹ مین روڈ لنک روڈز سٹی بھوانہ امین پور روڈ پینسرہ روڈ،ٹی ایچ کیو روڈ نیا لاری اڈا مین بازارگوندالاں والا بازار جامعہ آباد اڈانلکا اڈامنگوانہ اڈامین پور بنگل و دیگر جگہوں پر مستقل قبضے جما کر اڈے قائم کر نے کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے خواتین کےلئے سفر اور بازاروں میں خریداری انتہائی مشکل ہو گئی ہے جبکہ تجاوزات مافیا جرائم کو بھی جنم دینا شروع کر دیاہے جن میں منشیات فروشی، من چلوں کی غنڈہ گردی، چوری، جیب کتروں اور نوسر بازوں کو وارداتیں کرنے میں آسانی پیدا کردی ہے اور تجاوزات مافیا نے بچے بوڑھےاور خواتین کو گزرنے میں کافی مشکلات پیدا کر دی ہیں تحصیل انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی نے تجاوزات مافیا کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں سیاسی مزہبی،رفاعی اصلاحی، مز دورکسان وکلاتنظیموں اور عوام نے اعلی حکام سے نو ٹس لینے اور تجاوزات مافیا سمیت فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں