37

پسرورپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے پانچ دنوں میں پسرور بھر میں ایک لاکھ 40ہزار 700پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اسٹنٹ کمشنر پسرور

پسرور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے پسرور میں پانچ روز میں ٹوٹل ایک لاکھ 40ہزار 700پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اسٹنٹ کمشنر محمد اویس کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ چالیس ہزار 700ٹارگٹ میں سے ہم نے دو دن میں 82ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا دئیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم پانچ روز میں اپنا ٹارگٹ پورا کر لیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ پولیو ٹیموں کا ساتھ دئیں پسرور میں 665 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ گھر گھر جا کر اور مختلف بس اسٹنڈوں اور چوکوں میں بچوں کو قطرے پلائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں