46

گوجرانوالہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرتے ہوئے چڑے بٹیروں کے نام پر شہریوں کو حرام پرندے کھلانے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان سے ذبح پرندے اور گوشت برآمد کرلیا گیا

انسپکٹر وائلڈ لائف طالب حسین کے مطابق ملزمان صرافہ بازار میں چڑوں بٹیروں کے نام سے دوکان چلا رہے تھے اور شہریوں کو چڑوں بٹیروں کے نام پر شارک ،اور دیگر حرام پرندے کھلا رہے تھے ملزمان کا تعلق حرام پرندوں کا کاروبار کرنیوالے گروہ سے ہے یہ گروہ ملتان رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں حرام پرندوں کا شکار کرتے ہیں ان پکڑے گئے ملزمان میں حق علی ،حیدر ،عبدالمنان شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں