44

نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جائے پیر سعیدالحسن شاہ

صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جائے کسی بھی جرم کی پاداش میں سزا بھگتنے والے قیدیوں کی کاؤنسلنگ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے جیلوں میں متعدد فلاحی پروگرام جاری ہیں انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورے کے موقع پر کہی صوبائی وزیر نے جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن ڈی پی او واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔سپرٹینڈنٹ جیل چوہدری محمود فخری کمبوہ نے صوبائی وزیر اوقاف کو جیل میں قیدیوں کو کھانے پینے و دیگر دی جانے والی سہولیات کے بارے آگاہ کیا۔ سعید الحسن شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں