35

چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین کا شدید احتجاج واپڈا ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی

تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکر یونین اور آل پاکستان پیغام ورکر یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں فیسکو لالیاں کی تینوں سب ڈویژن کے ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔
یونین رہنماوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم نجکاری کے زریعے منافع بخش قومی ادارے کی نیلامی اور مزدوروں کے استحصال کا ہر صورت دفاع کریں گے اور ہم سب وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا معاشی قتل نہ کیا جائے ہمیں دو وقت کی روٹی سے محروم نہ کیا جائے نجکاری کے عمل کو فوری طور پر ختم کيا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں