74

حکومت کی ہدایت پر عوام کی معیاری تفریح کےلئے ڈیرہ غازی خان میں میلہ مویشیاں کا انعقاد کیا کیا

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے میلہ مویشیاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلہ مویشیاں گھٹن کے دور میں جہاں تازہ ہوا جھونکا ثابت ہوگا وہاں اکنامک ایکٹویٹی ہوگی جس سے مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور کورونا وائرس سے معطل انسانی زندگی کو واپس لانے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم جب تک وائرس سے محفوظ نہیں ہوجاتے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی میلہ مویشیاں کے سٹالز اور انتظامات کا جائزہ لیا
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کےلئے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔میلہ مویشیاں میں اعلی نسل کے مویشیوں کی خرید و فرخت اور دیگر کمرشل سرگرمیوں سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ میلہ مویشیاں 28 فروری تک جاری رہے گا 27 فروری کو مقامی تعطیل سمیت ضلع کے شہری میلہ مویشیاں سمیت دو روز چھٹی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں