62

وزارت ترقی نسواں،دختران پاکستان اور غازی یونیورسٹی کے اشتراک سے ڈیرہ غازی خان میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض نے ڈیرہ غازی خان میں تربیتی ورکشاپ اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں کے تحفظ اور آگاہی کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ورکنگ ویمن ہاسٹل کےلئے اتھارٹی بنانے جارہے ہیں جس کی زیر نگرانی محفوظ رہائش گاہیں دے کر بہترین سہولیات فراہم کریں گے،صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ دختران پاکستان کے پلیٹ فارم سے حقوق نسواں کی آگاہی اور تحفظ کےلئے جدوجہد شروع کردی ہے۔دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں قومی بیانیہ سے متعلق بات کی جائے گی،دختران پاکستان کسی سے کم نہیں،صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا کہ دختران پاکستان کی سفیر بن کر نکلیں۔علم اس وقت تک مکمل نہیں جب تک باعمل نہیں کرلیتے۔بیٹی کی اہمیت منوانے کےلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔صوبائی وزیر ترقی نسواں نے کالجز اور یونیورسٹی کے مابین مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ی حکومت خواتین کے حقوق کے دفاع کےلئے کام کررہی ہے۔خواتین کے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔وراثتی جائیداد کے تحفظ کےلئے قانوں کی پاسداری کرائی جارہی ہیں۔خواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں

   

سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی،ڈاکٹر جاوید اختر اور دیگر نے انجام دئیے اس موقع پرکالجز اور یونیورسٹی کے مابین”عورت کسی سے کم نہیں”کے موضوع پر مباحثے کے مقابلے کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں