63

چنیوٹ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے لاہور روڈ بائی پاس پر پودا لگایا

اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا محمد نواز ، رائے ظہیر و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر شان گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرحسان فاروق نے میونسپل کارپوریشن کو 10 ہزار مختلف پودے دیے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور مزید پودے بھی دیں گے ، ڈپٹی کمشنر نے سماجی شخصیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری اپنا حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے تاکہ وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب کی سبز و شاداب مہم کو کامیاب بنایا جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی اوجغرافیائی تبدیلیوں کے پیش نظر شجرکاری کرنا بہت ضروری ہے لہٰذا دستیاب جگہوں پر موسم کے حساب سے مختلف پودے لگائیں اور انکی حفاظت بھی کریں تاکہ وہ کل کو ایک تن آور درخت بن سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں