47

حافظ آباد(بلال اکرم اعوان)ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر آصف نواز اور پاسکو افسران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے

بڑے پیمانے پر گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔گندم سے بھرے 19ٹرک قبضہ میں لے لیے اور اسملنگ میں ملوث 19ملزمان کے خلاف تھانہ ونیکے تارڑ میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز اور ڈسٹرکٹ منیجر پاسکو خرم بٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔خفیہ اداروں کی اطلاع پر یہ کاروائی نکی چٹھہ اور قادر آبادکے مقام پر کی گئیں جہاں گندم سے بھر ے 19 ٹرک قبضہ میں لے لیے گئے،ان گاڑیوں پر بارہ ہزار سے زائد گندم کی بوریاں لوڈ تھیں جو کے پی کے اور افغانستان اسمگل کی جا رہی تھیں۔زرائع کے مطابق پکڑی جانے والی گندم کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کے بعد گندم سے بھر ٹرک محکمہ پاسکو کے حوالہ کر دیئے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اور کسی کو بھی گندم ذخیرہ کرنے یاغیر قانونی طریقہ سے اسمگل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی اور جو کوئی بھی اس کاروائی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں