44

خضدار۔چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایت کی روشنی میں ماہ صیام کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ارباب کمپلیکس خضدار میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا

جس میں اشیاء خوردونوش بازار سے بارعایت دستیاب ہیں ضلعی انتظامیہ کے سربراہ نے سستا بازار کا دورہ کیا انہوں نے سستے بازار میں یوٹیلٹی سٹور سبزی فروٹ گوشت چینی آٹا سمیت اشیاء خوردونوش کے اسٹالوں کاتفصیلی معائنہ کیا انہوں نے سستے بازار کے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کم قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کریں تاکہ ایک طرف ان سستے بازاروں کی افادیت قائم رہ سکے تو دوسری جانب غریب عوام کو بھرپور ریلیف مل سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں