50

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈی پی او عمر سعید کے ہمراہ سرور والی ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ای اے ڈی اے اطہر جلیل سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر گزیٹیڈ افسران نیلامی کو مانیٹر کریں گے انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کا مقصد نچلی سطح پر عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے ۔نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جاسکے گا انہوں نے آڑھتیوں اور کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی اور رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں