55

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی جانب سے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی تعاون سے نزد اے سی آفس ڈیرہ مراد جمالی شہر میں غریب عوام کیلئے رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا

جس پر عوام نے اس اتوار سستے بازار میں بڑی تعدادِ شرکت کی اور خوب خریداری کیئے اس اتوارسستے بازار کا ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی میڈم حدیبیہ جمالی، تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ ، میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو نے اس آج کے اتوار سستا بازار کا معائنہ کیا اور اس سستے بازار میں رکھی گئی تمام چیزوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیاگیااس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی گلاب خان شیخ، بابواصغرعلی رند ، انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ ، لیاقت علی چکھڑا، مولانا نواب الدین ڈومکی ، مٹن شاپ کے صدر محمد رحیم لہڑی ، دین محمد لہڑی ، ودیگر تاجر برادری انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سستے بازار کا مقصد ماہ رمضان مبارک میں عوام کو سستے اور ارزاں نرخوں پر ایشیاء خورد نوش فراہم کرنا ہے انہوں نے نے کہا ہے کہ اس سستے بازار میں 15/20۔ فیصد تک ایشیائے خورد نوش کی قیمتیں کم کردی گئی ہیں تاکہ غریب روزے دار بھی۔اپنے گھر کیلئے روز مرہ استعمال کی تمام ایشیا خرید سکیں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے ماہ رمضان کے دوران ہر ہفتے اتوار کے دن یہ سستا بازار لگایا جائے گاانہوں نے اس سستے بازار کے انعقاد پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی ، انجمن تاجران اور تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا کہ اس کار خیر میں جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ان کا کہناہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس رمضان بابرکت مہینے میں غریب عوام کو ریلیف کریں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں