47

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس لاہور میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجراء، ڈومیسائل، انتقال کا اندراج، انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر متفرق درخواستوں کے کیسز سنے جا رہے ہیں.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل خود سن رہے ہیں.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کھلی کچہری میں قائم ڈیسک کو متعلقہ درخواستیں مارک کر دیں اور ان کے ازالہ کی فوری ہدایات بھی جاری کر دیں.

درخواستوں کو آج ہی حل کرنے کا عمل جاری ہے.(ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری قائم کرنے سے عوام الناس کو ریلیف مل رہا ہے.

عوام الناس کی شکایات کا موقع پر فوری ازالہ کیا جا رہا ہے.(ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں