23

پاکپتن :معذور افراد کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، معذور افراد کو سہولیات بہم پہنچا کر معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے

پنجاب حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت معذور افراد کی بحالی کیلئے ثمر آور اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں تما طبقات کے لوگ معذور افراد کی بحالی کیلئے سنجید کاوشیں کریں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دلجمعی سے خدمت کریں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابد شوکت نے ضلعی ریڈرسل کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد محسن، ڈی آئی او سید سلمان حسین، سوشل ویلفیئرآفسیر محمد ظفر اور معذور افراد کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد محسن نے کہا کہ ابتک معذور افراد کو سفری سہولیات کیلئے 400 افراد کو کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں اورمتعلقہ کالجز میں معذورا فراد کی فیس میں رعایت کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابد شوکت نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت معذور افراد کو تعلیمی و سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، معذور افراد کی بحالی قومی مشن ہے اور تمام ادارے وسیع ترقومی مفاد کے تحت معذور افراد کی بحالی کیلئے سنجیدگی سے اقدام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں