22

ہرنائی: کوئٹہ شاہراہ پر مسافرویگن الٹنے سے چارخواتین سمیت نو افراد شدید زخمی ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کا حادثے پر ظہار افسوس

ہرنائی : ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر ویگن بے قابو ہوکر الٹ گئی چارخواتین سمیت نو افراد زخمی ،لیویز زرائع

ہرنائی: مسافر ویگن کوئٹہ سے ہرنائی آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث سزو پیڑی کے قریب بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار خواتین ،سمیت نوافراد شدیدزخمی ہوئے ہے ،

جنہیں ابتدائی طبی امداد کےلئے نزدیکی ہیلتھ مراکز منتقل کیا جارہا ہے لیویز فورس اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے افراد موقع پر روانہ

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجہ کےلئے کوئٹہ منتقل کرینگے ،ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا مسافرویگن حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو فون کرکے ہدایت کی کہ زخمیوں کو تمام تر طبی امداد دی جائے اور شدید زخمیوں کو سرکاری ایمبولنسز کے زریعے پوری طورپرکوئٹہ منتقل کیاجائے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی جاسکے اور قیمتی جانے ضائع ہونے سے بچ جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں