25

پاکپتن۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والے یونٹ اورکھویا پروڈیکشن یونٹ پر چھاپہ۔

پاکپتن۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والے یونٹ اورکھویا پروڈیکشن یونٹ پر چھاپہ۔ممنوعہ کیمکل سے تیارہ کردہ مصالحہ جات اور کھویا تلف بھاری جرمانہ عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے
کاروائی کرتے ہوئے گاوں 21/EB اور سٹی روڈ عارف والا پر چھاپہ مار کر جعلی مصالحہ جات120 کلو ہلدی پاؤڈر، 120 کلو ملاوٹی دودھ، 35 کلو کھویا، 8 کلو ویجیٹیبل گھی، 6 کلو ممنوعہ کیمیکل برامد کرکے ہلدی پاؤڈر میں رنگ کی ملاوٹ اور کھوئے کی تیاری میں ویجیٹیبل فیٹ اور کیمکل کی ملاوٹ پائی گئی۔ مصالحہ جات اور کھوئے کو تلف کردیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کی نشاندہی کرکے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں