36

ڈیرہ غازیخان جشن عید میلاد النبی ﷺ پر فرزندان اسلام کو بھر پور سیکورٹی فراہم کرنے کے لٸے ضلعی پولیس کا جامع سیکورٹی پلان مرتب، ضلع بھر میں سیکورٹی ہائ الرٹ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے 12 ربیع الاول پر جشن عید میلادالنبیﷺ کے تمام پروگراموں پر بھاری نفری تعینات، اہم مقامات پر پولیس پکٹس قائم، جلوس سے قبل سرچنگ و سوئپنگ کرائ جائیگی۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر فرزندان اسلام کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا، امن کمیٹی ممبران امن و بھائ چارے کو قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ضلع بھر میں 51 جلوس نکالے جائیں گے تمام پروگراموں کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے سیکورٹی کے لٸے 1000 پولیس افسران و اہلکاران جن میں ایلیٹ فورس کے دستے، ڈوالفن فورس، لیڈیز پولیس ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبارک سعادتوں کے موقع پر فرزندان اسلام کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ضلع بھر میں سیکورٹی ہائ الرٹ کر دی گئی ہے تمام پروگراموں پر پولیس اہلکاران کو بائ نیم ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ضلع کے داخلی خارجی راستوں، اہم چوراہوں سمیت پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ تمام پروگراموں سے قبل سول ڈیفنس کے عملہ سے سرچنگ و سوئپنگ کرائ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پروگراموں کے منتظیمین بھی امن اور بھائ چارے کی فضا کو قائم رکھیں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے علماء کرام بھی اپنے خطابات میں اخوت اور بھائ چارے کو فروغ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں