299

پاکپتن! خواجہ عزیز مکی صحابی رسول کے مزار سے خواجہ عزیز مکی چوک

پاکپتن! خواجہ عزیز مکی صحابی رسول کے مزار سے خواجہ عزیز مکی چوک اور چٹی قبر چوک تک دکانوں کے ساتھ فٹ پاتھ کی آڑ میں سڑکوں اور قبرستانوں پر ہزاروں روپے فٹ کے عوض بھی با اثر افراد کی بھتہ خوری کے لیے ایڈوانس بکنگ جاری۔ آخرانتظامیہ خاموش کیوں؟؟؟؟؟
تفصیلات کے مطابق عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر دکانوں ساتھ منسلک فٹ پاتھ کی آڑ میں سٹرکوں، مین چوک بالخصوص حضرت خواجہ عزیز مکی صحابی رسول کے مزار سے لے کر دربار عالیہ تک جانے والے مین راستوں پر موجود تمام قبرستانوں جن میں خوجہ عزیز مکی چوک میں مثالی قبرستان میں صحابی رسول کا مزار مبارک ہے۔
عرس پر زائرین ان تمام مزارات کی زیارت اور حاضری دیتے ہیں۔ ان تمام جگہوں اور قبرستانوں کے باہر لوگوں سے با اثر افراد بھتہ وصول کر کے عارضی دوکانیں دیڑھیاں ٹھیلہ جات لگوا چکے ہیں اور مزید لگوائیں گے۔ غیر قانونی پارکنگ۔ عارضی باتھ روم بنا کر قبرستان کی جگہوں کو ٹھیکے پر دے کر بھتہ وصول کرنا بھی شامل ہے۔ مجودہ صورتحال میں عرس مبارک کے موقع پر آنیوالے زائرین کی اور عام عوام کے لیے یہ صورتحال انتہائی پریشانی کا سبب بن رہی ہے اور دوران عرس بہت بڑھ جاتی ہے۔ خواتین اور بچوں کے گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سبب بنتی ہیں اور بنتی رہی ہیں۔ ان غیر قانونی عارضی دکانوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے رش میں جرائم پیشہ افراد اپنا ہاتھ خوب صاف کرتے ہیں۔ اور گندی ذہنیت رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے فیملی کے ساتھ آئے لوگوں کو شدید زہنی ازیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تمام با اثر افراد سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے اور عرس کے مبارک موقع پر آنیوالے زائرین کو اپنی بھتہ خوری ختم کر کے مشکلات سے بچایا جائے۔
اہلیان شہر کی ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر، چیف میونسپل آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی ایس پی ٹریفک اور تمام انتظامیہ سے اس عرس مبارک اور محرم الحرام کے دنوں میں درج بالا مشکلات کو فوری ایکشن لے کر ساہیوال روڈ کے ساتھ ساتھ صحابی رسول حضرت خواجہ عزیز مکی کے مزار سے چٹی قبر چوک تک روائتی بھتہ خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور عرس مبارک کے دوران امن وامان و دیگر مشکلات کو دور کر کے صورتحال کو مثالی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں